ملک میں سکھوں کا مذاق اڑانے والے لطیفوں پر پابندی کا مطالبہ زورپکڑ گیاہے۔میڈیاکی رپورٹ کے مطابق سکھوں کے جذبات کوٹھیس پہنچانے والے لطیفوں پرپابندیکا مطالبہ کرنے والی آن لائن عرضی کودنیا بھر میں زبردست حمایت مل رہی ہے ۔
دہلی سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے صدر منجیت سنگھ کے مطابق اس عرضی پراب تک45ہزار آف لائن اور 27 ہزار آن لائن دستخط موصول ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 31 دسمبر تک اس عرضی پر تقریباً
ایک لاکھ افراد کے دستخط کیے جانے کی امید ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال خود بھی 26نومبر کو اس عرضی پر آن لائن دستخط کرچکے ہیں۔
دہلی کی سکھ گرودوارہ کمیٹی نے 3نومبرکو سکھوں کا مذاق اڑانے والی 5000 ویب سائٹس پرپابندی کیلئے آن لائن عرضی شروع کی تھی جبکہ دہلی کے رکاب گنج گرودوارہ میں گرونانک جینتی کے موقع پرایک دن میں بیس ہزار سکھ عقیدت مندوں نے اس عرضی پر دستخط کیے تھے۔